The cartoons effect – Tun Tun se Ammi Jan Tak

میری بڑی بیٹی ماشاءاللہ سے چار سال کی ہونے والی ہے. اس برس کے آغاز میں اسکول داخل کروا دیا تھا جہاں کافی دل لگا ہوا ہے. شروع سے ہی پریشے کو نظمیں اور کارٹون میں کافی دلچسپی ہے وجہ شاید یہ بھی ہو کے ہم جوائنٹ فیملی میں نہیں رہتے اور گھر کے کام کاج نمٹاتے ہوئے بچوں کو ٹیلی ویژن سے بہلانا آسان ترین طریقہ ہے. دوسرا یہ بھی کے آواز اور موسیقی بچے کو کافی بہلاتی ہیں. لوریاں اسکی بہترین مثال ہیں. 

خیر! تو جب پریشے نے اسکول جانا شروع کیا تب تک وہ کافی نظمیں اور کارٹون دیکھ چکی تھی. اسکول سے واپسی کا وقت بارہ بجے تھا. ٹی وی تو آتے ہی دیکھنا ہوتا تھا اور ان دنوں پوگو پے ہندی کارٹون بھیم کا بڑا اثر تھا. جب دیکھو وہی آرہے ہوتے تھے. پھر ہوا یوں کے پریشے کو چھٹکی، راجو، کالیا اور جگو یاد ہو گئے. انکی لڈو بنانے والی خالہ ٹن ٹن موسی اسے کبھی کبھی اپنی ماں میں نظر آنے لگی اور لڈو بھی پسند آنے لگے. پھر جب میں نے چاہا کے پوگو کم کیا جائے تو کوئی خاطر خواہ اثر نا ہو سکا کے اکثر  نانی کے یا کہیں اور وہی کارٹون لگے ہوئے مل جاتے تھے. کسی اور چینل پر بھی کوئی اور اچھے کارٹون نظر نہیں آتے تھے. مجبوراً پھر یو ایس بی سے کچھ نئی ڈزنی فلموں سے پریشے کو متعارف کروایا. انسائیڈ آؤٹ کافی پسندیدہ رہی.

آخر کار پیمرا نے پوگو کو بند کیا اور مجھے ایک دن سی ٹی وی پر پریشے کو اسکول کی تیاری کرواتے ہوئے جان کارٹون نظر آئے. پہلے پہل تو سمجھ نہ آئی کے وہ ہر قسط کے اختتام پر ابھی اس بک میں بہت سے پیجز باقی ہیں کیوں کہتا ہے مگر کارٹون بہت اصلاحی اور تربیتی لگے. آج پریشے کے لبوں پر جان کارٹون کا گانا اور اس میں سکھائی جانے والی اچھی عادات کا ہی ذکر ہوتا ہے. مما سے اچانک میں امی جان بن گئی ہوں. جان کی دادی ہیں تو پریشے پوچھتی ہے کے میری دادی اللہ میاں کے پاس کیوں ہیں. 

وہ جو کمی مجھے اپنے زمانے کے اور آج کے ٹی وی پر بچوں کے لیے مواد میں محسوس ہوتی تھی کسی حد تک یقیناً دور ہوئی ہے. امید ہے کے مزید چینل بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس طرح کے علمی اور اصلاحی پروگرام پیش کریں گے. 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s